دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں 6 مرتبہ آمنے سامنے آئیں

57 / 100

فوٹو: فائل

میلبرن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ،پاکستان انڈیا آج آمنے سامنےہوں گے پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے میلبرن کرکٹ گراونڈ پر،فریقین نے تیاریاں مکمل کرلیں، بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک انڈیا کو پاکستان پر برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں 6 مرتبہ آمنے سامنے آئیں،4 میچز بھارت نے جیتے ، 1 پاکستان نے اور ایک بے نتیجہ رہا۔

دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ ٹورنا منٹ سے قبل اس میچ کو فائنل قرار دے رہے ہیں، روایتی حریفوں کے درمیان میچ میں دونوں کے حامی یہ میچ جیتنے پر زور دیتے ہیں۔

ایک لاکھ تماشائیوں سے زائد گنجائش والے میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم کی تمام ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں،خدانخواستہ میچ بارش نے نہ ہونے دیا تو آئی سی سی کو7 ملین ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔

اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ توجہ کا مرکزہیں توپھر محمد نواز اور شاداب خان کی جادوئی اسپن بھی بھارتی بیٹرز کو پریشان کرے گی۔

http://

بابر اعظم اور محمد رضوان نے اچھا آغاز فراہم کردیا تو پاکستان کی جیت یقینی ہو جائے گی کیونکہ پاکستان کے مڈل آرڈر میں حریف سے زیادہ پاور ہیٹرز موجودہیں۔

دوسری طرف بھارتی ٹیم میں روہیت شرما،ایل کےراہول، ویرات کوہلی ، سوریا کمار یادیوکی شکل  میں مضبوط بیٹنگ لائن موجود ہے۔ 

بھارت کے پاس ہاردیک پانڈیا، محمد شامی، یوزویندر چاہل، روی چندرن ایشون، بھوونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ جیسے باصلاحیت بولرز موجود ہیں۔ 

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچ میں بھی بارش کا امکان تھا مگر ابر آلود ہونے کے باوجود بارش نہ ہوئی، آج کے میچ میں بھی بارش کے میچ کو ڈسٹرب کرنے کے امکانات موجود ہیں۔

Comments are closed.