راجہ احسان الحق نے یونین کونسل کچیلی وارڈ بلاں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

53 / 100

مظفر آباد : ممتازسیاسی رہنماء راجہ احسان الحق نے یونین کونسل کچیلی وارڈ بلاں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے، انھوں نے ممبر وارڈ کے لیے کاغذات نامزدگی کرائے۔

تفصیلا ت کے مطابق سیاسی رہنماء راجہ احسان الحق نے سابق امیدوار اسمبلی ممبر پارلیمانی بورڈ ازاد کشمیر راجہ بنارس صاحب اور راجہ اصغر سماجی اور سیاسی کارکن سمیت دیگر کارکنوں کے ہمراہ یونین کونسل مظفرآباد پہنچے.

انہوں نے یونین کونسل کچیلی وارڈ بلاں سے ممبر وارڈ کے لیے کاغذات نامزدگی کرائے کاغذات جمع کرانے کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئےحسان الحق نے اسے خوش آئند قراردیا۔

وزیراعظم آزاکشمیر سردارتنویر الیاس نے تمام تر مخالفتوں اور سازشوں کی باوجود 32سال بعد آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنایا جوکہ ان کاانتہائی احسن اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے عام عوام کو فائدہ پہنچنے سمیت اس سے علاقہ کی تعمیر وترقی میں اضافہ ہوگا۔اوریہی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاویژن ہے۔

انہوں نے عوام علاقہ سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے نمائندوں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں تاکہ وہ عمران خان کے ویژن کے مطابق اپنے اپنے علاقہ کی ترقی میں اہم کرداراداکرسکیں۔

Comments are closed.