سارو گنگولی کی جگہ راجربنی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر بن گئے

50 / 100

فوٹو: فائل 

ممبئی: سارو گنگولی کی جگہ راجربنی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر بن گئے ،سابق بھارتی آل راؤنڈر راجر بنی سالانہ جنرل میٹنگ میں بی سی سی آئی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجربنی کو ممبئی کے تاج ہوٹل میں کرکٹ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ میں بی سی سی آئی کے سربراہ بنے۔

اس موقع پربی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ، نائب صدر راجیو شکلا، خزانچی ارون سنگھ دھومل اور سابق صدر گنگولی اس تقریب میں موجود تھے۔

پاکستان کے عمران خان، توصیف احمد، مدثر نذر، محسن حسن خان کے دورمیں بھارتی ٹیم میں بطور آل راونڈر کھیلنے والے راجربنی بیٹنگ میں جارحانہ کھیل کےلئے مشہور تھے۔

راجربنی نے 87-1979 کے درمیان ہندوستان کے لیے 27 ٹیسٹ اور 72 ون ڈے کھیلے ہیں وہ اس سے قبل کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ بی سی سی آئی کے سکریٹری کے عہدے پر برقرارہیں جبکہ گنگولی کو اکتوبر 2019 میں متفقہ طور پر بی سی سی آئی کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔

راجر بنی کی تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کرکٹر محمد اظہر الدین نے کہا وہ ایک اچھے آدمی ہیں، میں نے ان کے ساتھ کافی کرکٹ کھیلی ہے اور ہماری یادیں اچھی ہیں۔

انھوں نے کہا آئی سی سی چیئرمین کے عہدے پر آج کوئی بات چیت نہیں ہوئی، بورڈ بعد میں فیصلہ کرے گا۔

Comments are closed.