آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022کا میلہ کل سجے گا،کپتانوں کا فوٹو شوٹ

53 / 100

فوٹو : پی سی بی

میلبرن : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022کا میلہ کل سجے گا،کپتانوں کا فوٹو شوٹ مکمل ہوگیا ،میگا ایونٹمیں شریک تمام کپتانوں کا فوٹو شوٹ، بابراعظم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا.

میلبرن کرکٹ گراونڈ پرمیگا ایونٹ کی سیٹی بجنے سے پہلے ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے کپتان کا فوٹو شوٹ مکمل ہوگیا، کپتان خوشگوار موڈ میں گپ شپ بھی کرتے رہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1581177971251228672?t=suFcVyE_fN3-odY0OvzLig&s=19

فوٹو شوٹ مکمل ہوتے ہی میزبان ٹیم کے کپتان ایرون فنچ بابراعظم کی 28 ویں سالگرہ کا کیک بھی لے آئےاوربھارتی کپتان روہت شرما سمیت دیگر کپتانوں نے کیک کاٹا۔

سب کپتان نے ہیپی برتھ ڈے کا کورس مکمل کیا اوربابراعظم کو مبارکباد دی، اس موقع پرکپتان خوشگوار ماحول میں گپ شپ کرتے نظرآئے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1581150960872837121?t=vH0pfUbckK_nCB5ixsH6yA&s=19

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز کل سے آسٹریلیا میں ہورہا ہے، ایونٹ کے افتتاحی روز گروپ اے کے دو میچز شیڈول ہیں ،پہلا میچ سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان جبکہ نیدرلینڈز اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلا جائے گا۔

واضح رہے پاکستانی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گی۔

ایک سال میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تین بار ٹی20 انٹرنیشنل میں مدمقابل آئیں ہیں جہاں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے جس نے دو میں کامیابی حاصل کی ۔

Comments are closed.