بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا ایک اور مسجد پر دھاوا،توڑ پھوڑ
فائل:فوٹو
نئی دہلی: مودی سرکار نے کھلی چھوٹ دیدی، بھارت میں ہندو انتہاپسند غنڈوں نے ایک اورمسجد پر دھاوا پرتوڑ پھوڑ کی اورنمازیوں کو دھمکیاں دیں۔
مودی سرکار میں ہندو انتہاپسند منظم منصوبہ بندی سے مسلسل مساجد پرحملے کررہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے ہندوانتہاپسند غنڈوں کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے سے مسلمانوں پر تشدد اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔
ریاست ہریانہ کے شہرگروگرام میں ہندو انتہا پسند غنڈوں کے ہجوم نے مسجد پر دھاوا بول دیا۔ہندو انتہاپسندوں نے مسجد میں توڑ پھوڑ کی نمازیوں پرتشدد کیا اور امام مسجد سمیت نمازیوں کوقتل کی دھمکیاں دیں۔نمازیوں کو ان کے خاندانوں سمیت علاقے نکالنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
ہندو انتہاپسندوں نے عشاء کی نماز کے دوران مسجد کے ہال کو تالا لگا دیا۔ ہندوانتہاپسندوں نے فجر میں بھی مسجد پر حملہ کیا تھا اورنمازیوں کو مسجد میں آنے سے منع کیا تھا۔
مسلمانوں کی شکایت کے باوجود سارا دن گزرنے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی تاہم رات گئے مسلمانوں کے شدید احتجاج پر شکایت درج کرلی گئی۔
Comments are closed.