نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کو 48 رنز سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

53 / 100

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کو 48 رنز سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا، بنگلہ دیش کو سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں لگاتار تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے کھلانے کا تجربہ کیا جو بری طرح ناکام ثابت ہوا اورنیوزی لینڈ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے اس میچ میں 208 رنز کا پہاڑ ہدف کھڑا کردیا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سےڈیون کانوے نے 64 رنز اور گلین فلپس نے 60 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن نے 19 گیندوں پر 32 اور مارٹن گپٹل نے 34 رنز بنائے۔

 کیوی اننگز کے اختتامی لمحات میں گلین فلپس نے 19 گیندوں پر 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 50 رنز اسکور کرکے ٹیم کا اسکور 208 رنز تک پہنچایا۔

بنگلا دیش کی جانب سے محمد سیف الدین اور عبادت حسین نے دو دو جبکہ شریف الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے ایک بار پھر اچھی کرکٹ کھیلنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز تک محدود رہی۔

بنگلہ دیش کےاوپنر نجم الحسن شنٹو 11، لٹن داس 23، سومیا سرکار 23، عفیف حسین 4، نور الحسن 2 رنز بنائے۔ کپتان شکیب الحسن نے مزاحمتی اننگزشکست نہ ٹال سکی۔

شکیب الحسن نے 44 بالزپر 70 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

 نیوزی لینڈ کے ایڈم ملنے نے 3، ٹم ساؤتھی اور مچل بریسول نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم کل ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کےلئے پاکستان کے مد مقابل ہوگی یہ گروپ کا آخری میچ ہے بنگلہ میچ جیت بھی گئی تب بھی فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ ہی کھیلیں گے۔ 

Comments are closed.