پاکستان نے 51 ڈاٹ بالز کھیلیں، آخری اوور میں2 رنز،کوئی چھکا نہ مارا

57 / 100

فوٹو: اے ایف پی

کرائسٹ چرچ :پاکستان نے 51 ڈاٹ بالز کھیلیں، آخری اوور میں2 رنز،کوئی چھکا نہ مارا، جب کہ جواب میں جس وکٹ پر پاکستانی بیٹرز جدوجہد کرتے نظر آئے اسی پر کیوی اوپنرز فن ایلن نے 6 چھکے ماردیئے۔

مڈل آرڈ ایک بارپھر نہ چل سکا، رضوان کے آوٹ ہوتے ہی،شاداب، نواز، افتخار، حیدر علی اور آصف علی پھر ناکام رہے، افتخار اور آصف علی نے آخری اورز بھی ضائع کردیئے۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو9 وکٹوں سے ہرادیا،قومی ٹیم کی 51 ڈاٹ بالزکھیلنے کی سبب سست بیٹنگ کا میزبان نے جارحانہ کرکٹ کھیل کردیا۔

کیویز نے نے 131 رنز کا ہدف 16.1 اوور میں حاصل کرلیا، اوپننگ کی 117 رنز کی شراکت کے باعث میچ یکطرفہ ہوگیا ، فن ایلن نے 6 چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔

گرنے والی واحد وکٹ ایلن ہی کی تھی جنھیں شاداب خان نے آوٹ کیا، کانوے49 اور کپتان ویلمیسن 9 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، چار اوورزمیں11 رنزدے کر 2 وکٹیں لینے والے بریسلر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

اس سے پہلے پاکستان کی ٹیم نے تنقید کے باوجود سست ترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیااور میچ میں کل51 ڈاٹ بالز کھیلیں جو میچ کے تقریباٰ آدھے اووربنتے ہیں۔

پاکستان نیوزی لینڈ کو  7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 131 رنز کا ہدف دے سکا، آخری 6اوورز میں افتخار اور آصف علی وکٹ پر موجود رہے مگر صرف 45 رنز بنا سکے.

http://

افتخار  27 بالز 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد نواز صفر اور وسیم جونیئر 1 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، بڑے شاٹس کیلئے ٹیم میں شامل آصف علی 20 بالز پرے 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے، ساوتھی کے آخری اوور میں صرف 2 رنز بنے. 

پورے میچ میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی چھکا نہ مار سکا، مڈل آرڈر ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوا، افتخار اور آصف علی بے بسی میں انفرادی اننگز کھیلتے ہوئے نظر آئے. 

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، رضوان 16، شان مسعود 14 اور شاداب 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تینوں وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں.

تینوں کھلاڑی بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آوٹ ہوئے جبکہ چوتھے آوٹ ہونے والے کپتان بابراعظم تھے جو 21 رنز بنا کر پویلین لوٹے،حیدر علی نے 8 رنز بنائے،بریسلر، ساوتھی اور سینٹر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ سودی کو ملی. 

 پاکستان کے 85 پر5 کھلاڑی آؤٹ تھے پاکستان ٹیم میں حارث روف شامل نہیں ہیں ان کی جگہ نسیم شاہ کو کھلایا گیا ہے ،افتخار اور آصف علی کی سست رفتار بیٹنگ  کی وجہ سے پاکستان بڑا ہدف نہ دے سکا. 

Comments are closed.