اسلام کی خاطر بھارتی اداکارہ نے شوبز چھوڑ دیا، سحر افشاں کی ویڈیو وائرل
فوٹو: فائل
لاہور: اسلام کی خاطر بھارتی اداکارہ نے شوبز چھوڑ دیا، سحر افشاں کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ اللہ سے معافی مانگتی ہوں.
بھارت کی نامور اداکارہ نے مذہب کی خاطراداکاری چھوڑ دی،بھارتی فلم انڈسٹری کی مقامی اداکارہ سحر افشاں کہتی ہیں اللہ معاف کرے اب اداکارہ چھوڑ رہی ہوں۔
https://twitter.com/Satyendra_VHP/status/1578732521013252098?t=oEgDBROQmbOoL_2wUJnn6g&s=19
سوشل میڈیا کے زریعے میڈیا کی خبروں کی زینت بننے والی ادکارہ سحر افشاں مقامی فلم انڈسٹری بھوجپوری کی نامور اداکارہ ہیں اور کئی فلموں میں کام کیا ہے۔
سحرافشاں نےاپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری بیان میں اداکاری چھوڑنے کے فیصلہ کا اعلان کیاہےاور کہا میں شوبز چھوڑ رہی ہوں اور انڈسٹری سے میرا تعلق نہیں ہوگا۔
مسلمان اداکارہ نے کہا کہ میں اللہ سے معافی کی طلبگار ہوں اور باقی زندگی اسلامی تعلیمات اور اللہ کے احکامات کے مطابق گزارنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔
اداکارہ سحر افشاں کا کہنا ہے اتفاق سے انڈسٹری میں آئی اور آگے ہی بڑھتی رہی لیکن اب یہ سب ختم کرنے کا ارادہ کرلیا ہے، شہرت اور دولت کے باوجود دل میں ہمیشہ خلش رہی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ میں بے ارادہ اس فیلڈ میں آگئی تھی کیونکہ میں نے ایسی زندگی کا کبھی تصور نہیں کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کی اداکارہ زائرہ وسیم اور ثنا خان سمیت کئی اداکارائیں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں۔
Comments are closed.