ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسز میں نمایاں کمی ، شرح 0.45 فی صد ریکارڈ

46 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 39 مثبت کیسز سامنے آگئے جبکہ 80 مریضوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے ۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 8 ہزار 634 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 39 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت رپورٹ کئے گئے ۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موذی وائر س سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہواتاہم اس وقت بھی ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 80 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔

این آئی ایچ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.45 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

Comments are closed.