پاکستان کا مڈل آرڈر پھر جواب دے گیا،انگلینڈ کی6وکٹوں سے جیت

51 / 100

فوٹو : پی سی بی

کراچی : پاکستان کا مڈل آرڈر پھر جواب دے گیا،انگلینڈ کی6وکٹوں سے جیت ہو گئی ،ایک بار رضوان کے علاوہ کوئی بلے باز نہ چلا، کپتان بابراعظم کی اننگز بھی 31 رنز تک محدود رہی۔

ملک بھر میں تنقید کے باوجود قومی ٹیم نے بیٹنگ اسٹائل نہ بدلا ، پورے 20 اوورز کھیل کر صرف 159 رنزکا ناکافی ہدف دیا جو مہمان ٹیم نے 19.2اوورز میں حاصل کرلیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈم میں کھیلے گئے7 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں مڈل آرڈر میں2 تبدیلیاں کیں مگر یہ کوشش بے سود رہی، کم بیک کرنے والے حیدر علی پھر فیل ہوگئےصرف 11 رنزبنائے۔

ٹی ٹوئنٹی ڈیبو کرنے والے شان مسعود7 رنز پرہمت ہار بیٹھے،افتخار کی 3 چھکوں سے مزین مزاحمتی اننگز 28 رنز پر تمام ہوئی۔

محمد رضوان نے46 بالز پر68، بابراعظم نے24 بالز پر29 رنز بنائے،محمد افتخار نے17 بالز پر 3 چھکوں کی مدد سے28 رنز بنائے۔

حیدر علی کم بیک پر بھی ناکام رہے اور13 بالز پر11 رنز بنائے، شان مسعودکاڈیبو 7 رنز تک محدود رہا،نواز نے4 ،خوشدل شاہ5 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔

انگلینڈ کی طرف سے لوک ووڈ نے3 ، عادل رشید نے2 ، معین علی اور سیم کرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مہمان ٹیم نے ہدف آخری اوور میں پورا کیا تاہم پورے میچ میں کنٹرول پاس رکھا، کسی موقع پر ایسا نہیں لگا کہ پاکستان حاوی ہوا ہو، شان مسعود اور عثمان قادرنے کیچز بھی چھوڑدیئے۔

الیکس ہلز نے 53،ہری بروک نے 42 رنز کی اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردارادا کیا،معین علی 7 رنز بنا کر ٹیم کی فتح پر مبارکبادیں وصول کرتے گراونڈ سے باہر آئے۔

پاکستان کی طرف سے عثمان قادر نے2، شاہنواز دھانی اور حارث روف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، نسیم شاہ نے 4 اوورز میں 41 رنز کی پٹائی کے باوجود وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

Comments are closed.