ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں نمایاں کمی ، شرح 0.52 فیصد پر آگئی

46 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد :ملک بھر میں کورونا کی شدت میں کمی آنے لگی ،چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 0.52 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 30 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 42 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم اس وقت بھی ملک بھر میں موذی وائر س سے متاثرہ 73 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.52 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔

Comments are closed.