منی لانڈرنگ کیس،نورا فتیحی کوکلین چٹ مل گئی

45 / 100

فائل:فوٹو

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی کو 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ دیدی گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ مبینہ ماسٹر مائنڈ سکیش چندر شیکھر کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھیں۔

اداکارہ کی ٹیم کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نورا فتیحی سکیش چندر شیکھر کے ساتھ منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں تھیں اور اور جیسے ہی اداکارہ کو یہ محسوس ہوا کہ یہاں کچھ غلط ہے تو اْنہوں نے پولیس سے رابطہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نورا فتحی کی ٹیم نے مزید بتایا کہ کیس کی تفتیش ابھی باقی ہے اور پولیس تمام بیانات، حالات اور شواہد پر غور کرنے کے بعد ہی حتمی نتیجے پر پہنچے گی۔

میڈیا پر سامنے آنے والی خبروں کے مطابق نورا فتیحی کو سکیش چندر شیکھر کی اہلیہ نے ایک تقریب کے لیے مدعو کیا اور اْنہیں تقریب میں شرکت کے لیے فیس کے بجائے ایک کار تحفے میں دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔

سکیش چندر شیکھر کی جانب سے بار بار فون کالز موصول ہونے پر نورا فتیحی کو شک ہوا اور اداکارہ نے اس کا نمبر بلاک کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ دہلی پولیس کی ایک ٹیم نے کچھ دن پہلے بالی ووڈ اداکارہ سے 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔

Comments are closed.