شہزادہ ہیری اور میگھن کے بیٹے اور بیٹی کو شاہی ا لقابات سے نہیں نوازا جائے گا

45 / 100

فائل:فوٹو

لندن: برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے بچوں کو شاہی القابات سے محروم رکھا جائے گا۔

یہ فیصلہ آٹھ ستمبر کو ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شہزادہ چارلس کے کنگ بننے کے ہفتہ کے دوران ہونے والی تلخ بات چیت کے بعد کیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار ” دی سن“ کے کی رپورٹ کے مطابق ہیری کے والد اور برطانیہ کے نئے با دشاہ چارلس سوم نے اپنے پوتے تین سالہ آرچی اور ایک سالہ للی بیٹ کو جلد ہی ”عزت ماٰب“ شہزادہ اور شہزادی کا خطاب دینے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔

لیکن اب انہوں نے ایک ہفتے کے دوران ہونے والی تلخیوں کے بعد شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے بیٹے اور بیٹی کو شاہی القاب سے نوازنے سے انکار کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ 2020 میں شاہی خاندان سے دستبرداری کے بعد ہیری اور میگھن سے بھی ان کے یہ القابات چھین لیے گئے تھے۔دونوں نے شاہی خاندان سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے شاہی ذمہ داریوں سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی اور برطانیہ سے امریکہ منتقل ہوگئے تھے۔

Comments are closed.