بابر اعظم کا کورڈرائیووفاقی بورڈ کے نصاب کا حصہ بن گیا
اسلام آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کورڈرائیووفاقی بورڈ کے نصاب کا حصہ بن گیا، ان کے دلکشن ڈرائیو کی خوبصورتی کاعتراف کیاگیا.
قومی کرکٹ ٹیم کے کقتان کا دلکش کور ڈرائیو کی دنیا معترف ہے اور اب قومی کپتان کی کور ڈرائیو کو تعلیمی نصاب کا حصہ بھی بنا دیا گیا ہے۔
بابر اعظم کے کور ڈرائیو کو وفاقی تعلیمی بورڈ کی نویں جماعت کی فزکس کی کتاب کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔
نویں جماعت کی فزکس میں طلبہ سے سوال کے طور پر پوچھا گیا ہے کہ اگر بابر اعظم 150 جے کی حرکی توانائی سے 120 گرام وزنی گیند پر کور ڈرائیو کھیلیں گے تو گیند کس رفتار سے باؤنڈری لائن تک پہنچے گی؟
ویسے تو کوئی بھی شاٹ کھیلا جائے تو وہ ٹائمنگ اور آوٹ فیلڈ کے مطابق ٹریول کرتاہے تاہم اس سوال میں رفتار بھی بتائی گئی ہے۔
Comments are closed.