شاہین شاہ کی فٹنس کیلئے سخت محنت کرنے کی ویڈیو

53 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہاہے کہ فٹنس حاصل کرنے کے بہت قریب ہوں، شاہین شاہ کی فٹنس کیلئے سخت محنت کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی میدان میں واپسی کے لئے پر امید ہیں، فاسٹ باؤلر ری ہیب کے سلسلے میں انگلینڈ میں موجود ہیں۔

ایڈوائزری پینل کے ڈاکٹرز امتیاز احمد اور ظفر اقبال کی نگرانی میں ان کی فٹنس بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی نے ٹریننگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاہے کہ انشاء اللہ فٹنس حاصل کرنے کے بہت قریب ہوں۔

یاد رہے کہ شاہین شاہ سری لنکا میں پہلے ٹیسٹ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

Comments are closed.