ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید ایک مریض چل بسا

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید ایک مریض جان کی بازی ہارگیا۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 9 ہزار 161 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 99 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران موذی وائر س سے مزید ایک مریض انتقال کرگیاجبکہ ا س وقت بھی ملک بھرمیں کورونا سے متاثرہ 89 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Comments are closed.