افغان ٹیم کا جوش بھارت کے سامنے ڈھیر،ٹانگیں کانپتی رہیں، کیچز ہاتھ نہ آئے

63 / 100

دبئی: افغان ٹیم کا جوش بھارت کے سامنے ڈھیر،ٹانگیں کانپتی رہیں، کیچز ہاتھ نہ آئے، پاکستان کے خلاف ہا ر پر روتے اور جذباتی ہوتے افغان کھلاڑی بھارت سے شکست پر ہنستے ہوئے گراونڈ سے باہر آئے۔

ایک رنز پر دونوں اوپنرز آوٹ ہوئے پھر9رنز پر 4کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، جن میں گر باز، زازئی اور نجیب کو صفر کی خفت کا سامنا کرنا پڑا ، کریم جنت صرف 2رنز بنا سکے۔

http://

افغان ٹیم بھارت اور بالخصوص بومیشور کمار کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے دکھائی دیئے، فیلڈنگ میں متعدد کچز ڈراپ کرنے والے افغان پلیئر کریز پر پہنچے تو ٹانگیں کانپتی رہیں اور آتے جاتے رہے۔

ویرات کوہلی کی 3سال بعد سنچری کی بدولت بھارت کے213رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 111رنز بنا کر آوٹ ہوگئی،ابراہیم زدران کے 64رنز کے سوا کوئی کھلاڑی مزاحمت نہ کرسکا۔

http://

سوشل میڈیا پر افغان ٹیم کی شکست پر پاکستانیوں نے ردعمل کااظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ افغانیوں کو ہم بھائی کہتے اور بھائیوں جیسا سلوک کرتے ہیں مگر وہ پاکستان کے ساتھ کھیلتے جذباتی ہوتے ہیں جب کہ بھارت کے سامنے بھیگی بلی۔

پاکستانی صارفین نے سوشل میڈیاپر آصف علی کے خلاف افغان باولر فرید کے جذباتی رویہ کے بعد شارجہ اسٹیڈیم میں افغانیوں کی طرف سے پاکستانی تماشائیوں کے حملے کی بھر پور مذمت کی۔

http://

نقیب نامی پاکستانی شہری نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی ہمارے مثبت رویہ اور افغانستان کے ساتھ ہر سطح کے تعاون کے باوجود افغانیوں کا رویہ پاکستان کے ساتھ اتنا جارحانہ کیوں ہے؟ خاص کر جب یہ بھی جانتے ہیں کہ اب بھی 40لاکھ افغانی پاکستان میں موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر بعض پاکستانیوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ شارجہ کے واقعہ کو بھول جانا چایئے وہ کھیل کا ایک فوری ردعمل تھا، یقینا افغان کھلاڑی انتظامیہ اور حکومت پاکستان اور پاکستانیوں سے متعلق نفرت نہیں رکھتی انھیں انھیں صورتحال کا ادراک ہے۔

Comments are closed.