گراونڈ میں کھلاڑی الجھے، اسٹیڈیم میں افغان تماشائی آپے سے باہرہوگئے

61 / 100

فوٹو: ٹوئٹر

شارجہ : گراونڈ میں کھلاڑی الجھے، اسٹیڈیم میں افغان تماشائی آپے سے باہرہوگئے، ان دو مناظر نے جنٹلمین گیم کا مزہ کرکرا کردیا ، جس کے بعد آصف علی اور فرید کو میچ ریفری نے طلب کرلیا۔

آصف علی نے چھکا مارااور اگلی بال پر پھر شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ ہوئے تو آوٹ کرنے والے افغان باولر نے آصف علی کے منہ پہ مکا مارنے کا ایکشن دکھایا جواب میں آصف علی نے پہلے دھکیلا ، پھر تلخ کلامی پر بلا تان لیا۔

http://

اس بد مزگی پر فورأ باقی افغان کھلاڑیوں نے بیچ بچاو کردیا جب کہ پچ تک آنے والے حسن علی نے بھی اشارے سے انھیں ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی اور آصف پویلین لوٹ آئے۔

افغان ٹیم جیت کے قریب تھی ،9پاکستانی بیٹرز آوٹ ہو چکے تھے اور دو ٹیل اینڈرز وکٹ پر موجود تھے اور باولنگ سب سے اچھا باولر فیض اللہ فاروقی کررہے تھے ، اس لئے افغان ٹیم اور تماشائیوں کو ہار کی توقع نہیں تھی۔

http://

ایسے میں فاروقی بھی دباو کا شکار ہوئے اور یارکر مارنے کی کوشش میں فل ٹاس کرا بیٹھے جو نسیم شاہ نے اٹھا کر گراونڈ کے باہر پھینک دی، پہلے چھکے کے بعد فاروقی نے دوسری بال بھی اسی طرح فل ٹاس کرائی اور شاٹ ایکشن ری پلے ثابت ہوا۔

ایک دم جیت ہار میں بدلنے پرافغان کھلاڑی آبدیدہ ہو گئے جب کہ نسیم شاہ جذباتی انداز میں پویلین کی طرف دوڑے ہلمٹ ، گلاوز پھینک کر گراونڈ میں پہنچنے والے باقی کھلاڑیوں کے ساتھ جیت کا جشن منایا۔

http://

دوسری طرف اسٹیڈیم میں موجود افغان تماشائی غصے میں آگئے اور انھوں نے پاکستانیوں کو مارنے اور ان پر کرسیاں پھینکنے کا سلسلہ شروع کردیا، تماشائی کرسیاں اکھاڑ پر پاکستانیوں پر پھینکتے اور غصہ دکھاتے رہے۔

اس واقعہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر ٹرینڈ کرگیا جب کہ لوگ کرسیاں پھینکنے اور لڑائی کرنے والے تماشائیوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے رہے۔

Comments are closed.