حاسد خاتون نے آٹھویں کلاس کے طالب علم کی جان لے لی
فائل:فوٹو
نئی دہلی: بھارت میں آٹھویں کلاس کی طالبہ کی والدہ نے بیٹی سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طالب علم کو زہردیکر موت کے گھاٹ اتاردیا،
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر پدو چیری میں آٹھویں کلاس میں دوسری پوزیشن لینے والی طالبہ کی والدہ نے کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے لڑکے بالا مانی کندن کو زہر دے کر مار دیا۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون نے بالا مانی کو کولڈرنک میں زہر ملا کر پلا دیا جس کے بعد لڑکے کو الٹیاں شروع ہوگئیں۔ لڑکے نے اپنے گھر والوں کو خاتون کے کولڈرنک پلانے سے متعلق آگاہ کیا۔
بالا مانی کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسے بچایا نہ جاسکا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر کی تصدیق کے بعد لڑکی کی والدہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار خاتون نے بیان میں کہا کہ بالا مانی ہمیشہ پہلی پوزیشن لیتا تھا اس لئے حسد میں اسے زہر دیا۔
Comments are closed.