بھارتی کرکٹرایل راہول کی شادی سنیل شیٹی کی بیٹی سے طے

45 / 100

فائل:فوٹو

ممبئی: بالی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کے ایل راہول کی شادی کی تیاریاں شروع کردی گئی

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان کے ایل راہول جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔دونوں کی شادی طے پا گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ممکنہ طور پر شادی اس سال کے آخر تک یا اگلے سال جنوری میں ہوگی۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اس جوڑی کی شادی سنیل شیٹی کے کھنڈالہ میں موجود گھر’جہان‘ میں ہوگی جو 17 سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا اور سنیل شیٹی کے دل کے بہت قریب ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ معروف ویڈنگ آرگنائزر شادی کی تقریبات کیانتظامات کرنے کے لیے کھنڈالہ ہاوٴس پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ اب سے کچھ دن قبل سنیل شیٹی نے بھی میڈیاکو بتایا تھا کہ کے ایل راہول کے میچ شیڈول کے بعد ہی ان کی بیٹی کی شادی ہوگی۔

Comments are closed.