دیوالیہ سری لنکا نے امیرترین بھارت کو دبئی میں حقیر کر دکھایا

61 / 100

فوٹو: ٹوئٹر

دبئی : دیوالیہ سری لنکا نے امیرترین بھارت کو دبئی میں حقیر کر دکھایا،بھارت کا شکست کے بعد ایشیا کپ کا سفر تقریباً تمام ہوگیا، فائنل میں پہنچنے کی ایک صورت یہ ہے کہ پاکستان دونوں میچ ہار جائے اور انڈیا افغانستان کو ہرادے تب واپسی ہو سکتی ہے۔

منگل کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم انھیں کھل کر کھیلنے نہ دیا، دومیچز میں اچھی بیٹنگ کرنے والے کوہلی صفر پر آوٹ ہوئے۔

راہول گزشتہ میچز کی طرح پچ پر مہمان ثابت ہوئے اور آتے ہی چلتے بنے، بھارت نے جیت کیلئے سری لنکا کو 174رنز کا ہدف دیا تاہم وہ اس کا دفاع کرنے میں ناکا م رہے۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی،
سری لنکا نے ہدف آخری اوور میں پورا کیا،کوشل مینڈس57 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاتھم نسانکا نے37 گیندوں پر 52 رنز بنائے ، داسن شانکا 18 گیندوں پر 33 اوربھنوکا راجاپکسا 17 گیندوں پر 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

http://


اس سے قبل بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 173رنز بنائے، کپتان روہت شرما 72 رنز بناکر نمایاں رہے، سوریا کمار یادیو 34، یاردک پانڈیا اور رشبھ پنٹ نے 17،17 رنز بنائے، ویرات کوہلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مادوشنکا نے 3، کرونارتنے اور کپتان داسن شانکا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،بھارت نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے روی ایشون کو فائنل الیون کا حصہ بنایا تھا مگر وہ کارگر ثابت نہ ہوئے۔

ا ب تک سپر 4 میں سری لنکا دو میچز میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پاکستان ایک میچ میں دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے،
سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.