پاکستان کپ، بلوچستان نے پہلے میچ میں پنجاب کو ہرا دیا

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کپ کے پہلے میچ میں بلوچستان کافاتحانہ آغاز، افتتاحی میچ میں پنجاب کو 6وکٹوں سے شکست دیدی۔

APP96 02Rawalpindi

پاکستان کرکٹ بورڈکے زیراہتمام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پنجاب نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان کو 295رنز کاٹارگٹ دیا۔

پنجاب کی طرف سے سعدی علی 73، سہیل تنویر 68، افتخاراحمد 54اورکپتان اسدشفیق 36رنز بنا کر نمایاں سکورررہے۔

بلوچستان کی جانب سے حارث رؤف اورعمرخان نے 2،2جبکہ اسدشفیق، علی عمران، محمدعرفان اور حمادبٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

جواب میں بلوچستان کی ٹیم نے 46اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر296رنز بناکر فتح سمیٹ لی، بلوچستان کی جانب سے اویس ضیاء 75،عمراکمل ناقابل شکست 136اورفوادعالم37رنزبناکرنمایاں سکوررہے۔

پنجاب کی طرف سے سہیل تنویر،احسان عادل، محمداصغر اورافتخاراحمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بلوچستان کے عمراکمل کومین آف دی میچ قراردیاگیا۔ آج دوسرامیچ فیڈرل ایریا اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.