ہارنے کا ملبہ سکھ نوجوان کھلاڑی ارش دیپ سنگھ پر ڈال دیا گیا

58 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

دبئی : ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارتی ٹیم کے ہارنے کا ملبہ سکھ نوجوان کھلاڑی ارش دیپ سنگھ پر ڈال دیا گیا، کسی نے کہا یہ انڈیا کا حسن علی ہے کوئی بولا یہ قوم پرست خالصتانی ہے۔

ارش دیپ سنگھ نے دبئی میں سپر فور مرحلے کے میچ کے اٹھارویں اوور میں آصف علی کا ایک آسان کیچ گرا دیا جس کے بعد انھوں نے رنز تو16ہی بنائے مگر اہم مرحلے پرایک چھکا اور دو چوکے مار دیئے۔

http://

دبئی متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کا یہ میچ پاکستان نے پانچ وکٹوں سے جیت کر گروپ میچ کا بدلہ لے لیا۔

آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر بھارتی بولر ارش دیپ سنگھ تنقید کی زد میں ہیں اور انڈین شائقین ان کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے میں مصروف ہیں، اور ہر طرح سے ان پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

http://

ہاں پاکستانی شائقین کو کوئی گلہ نہیں ہے ارش دیپ سنگھ سے بلکہ سوشل میڈیا پر پاکستانی تو ان کا شکریہ ادا کررہے ہیں تاہم انڈین کی ایک بڑی تعداد کیچ گرانے پر ان کے پیچھے پڑ ی اور شکست کا سارا ملبہ اسی پر ڈال رہے ہیں۔

Comments are closed.