افغانستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے ہرادیا،نجیب کی طوفانی اننگز

53 / 100

شارجہ: افغانستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے ہرادیا،نجیب کی طوفانی اننگز، زدران برادارز نے9بال قبل 128رنزکا ہدف حاصل کرلیا۔

ایشیا کپ کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 7 وکٹوں کے نقصان پر 127رنز بنائے۔

افغانستان کی شروعات اچھی نہیں تھیں اور 15 رنز پراوپنررحمان اللہ گرباز11 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے جب کہ محمد نبی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکےاور8رنز بنا کرآوٹ ہوگئے۔

افغاستان کی 62 رنز پر تیسری وکٹ گری آوٹ ہونے والے حضرت اللہ زازئی تھے جنھوں نے23 رنز بنائے، اس کے بعد ابراہیم زدران اورنجیب اللہ زدران نے میچ اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

ابراہم نے42 اور نجیب اللہ نے43 رنز بنائے تاہم نجیب اللہ زدران نے 17بالز پر43 رنز بنائے جس میں6 فلک شگاف چھکے بھی شامل تھے اور9بالز قبل 3 وکٹوں پر131 رنزبنالئے۔

اس سے قبل ایشیا کپ 2022 کے تیسرے میچ میں افغانستان کے خلاف بنگلہ دیش کے 7وکٹوں کے نقصان میں 127 رنز بنائے جس میں مصدق حسین 48 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

اوپنر محمد نعیم 6، انعام الحق 5، کپتان شکیب الحسن 11، مشفق الرحیم ایک رن، عفیف حسین 12 اور محمود اللہ 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور راشد خان نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پہلے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں شکست دی تھی۔

افغانستان
کپتان محمد نبی، نائب کپتان نجیب اللہ زردان، عظمت اللہ عمر زئی، فضل الحق فاروقی، حضرت اللہ زازئی، ابراہیم زردان، کریم جنت، مجیب الرحمان، نوین الحق، رحمان اللہ گربز، راشد خان۔

بنگلہ دیش
کپتان شکیب الحسن، عفیف حسین، انعام الحق، مہدی حسن، محمد نعیم، محمد سیف الدین، مصدق حسین، مشفق الرحیم، مصتفیض الرحمان، محمود اللہ، تسکین احمد۔

Comments are closed.