بھارت نےسخت مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

54 / 100

دبئی : بھارت نےسخت مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرادیا،آخری اوورچوتھی گیند پر ہردیک پانڈیا نے چھکا مار کراپنے ٹیم کو فتح سے ہم کنار کیا۔

بھارت ک148 رنزکے ہدف کے تعاقب میں3 رنزپر پہلی وکٹ گرگئی تھی جب نسیم شاہ نےکے ایل راہول کو کلین بولڈ کردیا.

رویت شرما 12 رنز بنا کرنواز کی بال پرباونڈری پر کیچ ہوئے، ویرات کوہلی اور رویندرا جدیجا نے35،35 رنز بنائے،یادیو18 رنز پر نسیم شاہ کی بال پر بولڈ ہوئے۔

ہردیک پانڈیا نےآخری اوورز میں 17 بالز پر33 رنز بنا کر نہ صرف بھارتی ٹیم کو مشکل سے نکالا بلکہ چھکا مارکر دو بال قبل ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان کی طرف محمد نواز نے3اورنسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، شاہنواز کووکٹ نہ ملی جب کہ حارث روف سب سے مہنگے باولر ثابت ہوئے اوروکٹ لئے بغیر35 رنز کھائے۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر بھارتی کپتان رویت شرما نے پاکستان کو بیٹنگ کیدعوت دی اور کہاہم پاکستان کو کم سکور تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔

جب کہ ٹاس ہارنے کے بعد پاکستانی کپتان بابراعظم نے کہا کہ میں بھی اگر ٹاس جیتتا تو میں نے بھی پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرنا تھا۔

پاکستان نےبھارت کو جیت کےلئے 148 رنز کا ہدف دیا، محمد رضوان 43 رنزبنا کر ٹاپ سکور رہے جب کہ مڈل آرڈرفیل ہوگیا۔

بابراعظم اور فخر 10،10 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،محمد افتخار نے28 رنز کی اننگز کھیلی، بابر، فخر، افختار، رضوان باونسرز کو کھیلنے کی کوشش میں آوٹ ہوئے۔

رضوان نے42 بالز پر 43 رنزبنائے،آخری اوورز میں شاہنواز دھانی نے دو چھکے مارکر اسکور 147 تک پہنچایا۔

آصف علی، خوشدل شاہ اورمحمد نوازناکام رہے،اور بالترتیب 9 ، 2 اور ایک رن بنایا،حارث روف 13 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

بھارت کے برمیشور کمار نے چار،ہردیک پانڈیا نے 3،ارشدیپ سنگھ نے 2 وکٹیں لیں ایک وکٹ اویش خان کے حصے میں آئی۔

بھارت کے آل راونڈر ہردیک پانڈیا کو 25رنز دے کر3 وکٹیں لینے اور33 رنز ناقابل شکست کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

Comments are closed.