افغانستان کا ایشیا کپ میں ظالمانہ آغاز، سری لنکاکو 8 وکٹوں سے شکست

53 / 100

دبئی : افغانستان کا ایشیا کپ میں ظالمانہ آغاز، سری لنکاکو 8 وکٹوں سے شکست، اوپنرز کی بے رحمانہ ہارڈ ہیٹنگ کی بدولت پہلے 6 اوورز میں 83 رنزبنائے۔

پہلے آوٹ ہونے والے رحمان اللہ گرباز تھے جو 18 بالز پر 40 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 چھکے شامل تھے۔

دوسرے آوٹ ہونے والے ابراہیم زدران تھے جو کہ15 رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے ، حضرت اللہ زازئی 37 اورنجیب اللہ زدران 2 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، افغان بیٹرز نے 106 رنز کا ہدف 11ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔

ایشیا کپ کے پہلے میچ میں افغانستان نے یکطرفہ مقابے میں سری لنکا کوآٹھ وکٹوں سے ہرادیا، ایک سو پانچ رنز کا ہدف افغان بیٹرز نےگیارویں اوور میں پورا کرلیا.

اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم آخری اوور میں105رنز بنا کر آوٹ ہوگئی، لنکن ٹائیگر کی 3 وکٹیں پانچ رنز پر گر گئیں۔

اس کےبعد بھی ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، سری لنکا کے بناکا راجا پکسے 38 ،کرونا رتنے 31 ،گناتھی لاکا 17 رنز بنا کرنمایاں رہے۔

افغانستان کی طرف سےفضل الحق فاروقی نے3 ،مجیب الرحمان اورمحمد نبی نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں،ایک وکٹ نوین کے حصے میں آئی۔

Comments are closed.