پاکستان کی 10 رنز سے فتح، نیدر لینڈ کے خلاف کلین سوئپ مکمل

53 / 100

فوٹو : پی سی بی

روٹرڈیم: پاکستان کی 10 رنز سے فتح، نیدر لینڈ کے خلاف کلین سوئپ مکمل، تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی قومی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد جیت ملی۔

روٹرڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 206 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

207 نیدر لینڈز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 197 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ٹام کوپر 62 اور وکرم جیت سنگھ 50 رنز بناکر نمایاں رہے،پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے 5 اور وسیم جونیئر نے4 کھلاڑی آوٹ کئے۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم 49.4اوورز میں 206 رنزپرآوٹ ہوگئی،کپتان بابراعظم 91 ،محمد نواز 27، فخرزمان 26 اور آغا سلمان نے 24 رنز بنائے۔

محمد وسیم 11، زاہد محمود 9، محمد حارث 4 اور نسیم شاہ 3 رنزبنا سکے۔ پاکستان نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے207 رنزکا ہدف دیا ہے،نیدرلینڈز کے باس ڈی لیڈا نے تین اور ویویان کنگما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم کا آغاز اتنا اچھا نہ تھا، ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی گئیں، تاہم ٹاپ کوپر اور وکرم جیت سنگھ کے علاوہ باقی بیٹرز نہ چل سکے،یوں پوری ٹیم آخری اوور میں 197 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

واضح رہے کہ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں اوپنر عبداللہ شفیق ڈیبیو کیا،عبداللہ شفیق کو ون ڈے ڈیبیو کی کیپ محمد یوسف نے دی، انہیں امام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔

Comments are closed.