آسکرایوارڈ کٹیگری میں شرکت کیلئے پاکستانی فلمسازوں کو اپنی فلمیں جمع کروانے کی دعوت

45 / 100

فائل: فوٹو 

کراچی: پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے آسکر فیچر فلم ایوارڈ کٹیگری میں شرکت کیلئے پاکستانی فلمسازوں کو2ستمبر تک اپنی فلمیں جمع کروانے کی دعوت دے دی ہے۔

کمیٹی ایوارڈ میں شرکت کیلئے جمع کرائی گئی فلموں میں سے کسی ایک ایسی فلم کا انتخاب کرے گی جو وضع کردہ اصولوں اور بین الاقوامی معیا کو مدنظر رکھتے ہوئےفلمائی گئی ہو، 95ویں اکیڈمی ایوارڈ مین شرکت کیلئے منتخب کی جانے والی فیچر فلم آسکر ایوارڈ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

اس سے قبل 2013میں زندہ بھاگ،2014 میں دختر، 2015 مین مور،2016 میں ماہ میر،2017 میں ساون،2018 میں کیک،2019 میں لال کبوتراور 2020میں زندگی تماشا،جیسی فلموں نے انٹرنیشنل فیچر فلم کٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

آسکر کمیٹی 2022 کی سربراہی 2 مرتبہ آسکر اور ایک مرتبہ ایمی ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کررہی ہیں، کمیٹی کے دیگر ممبران میں علی سیٹھی، عمر شاہد حامد، زیبا بختیار، رافع محمود،سمعیہ احمد، جرجیس سیجا، بی گل، رضوان بیگ اور موعظمی شامل ہیں۔

Comments are closed.