ملک میں کورونا سے مزید 4 افراد زندگی کی بازی ہارگئے

46 / 100

اسلام آباد:ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی شرح 2.97 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ وائرس سے متاثرہ مزید 4 افراد انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 19 ہزار 591 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 581 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

این آئی ایچ کا کہناہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جبکہ ملک میں اس وقت موذی وائرس میں مبتلا 178 افراد کی حالت تشویشناک ہے

  

Comments are closed.