فٹبالر محمد بویا کاجنون ، اپنی شادی کی تقریب میں نمائندگی کرنے کیلئے بھائی کو بھیج دیا

45 / 100

شادی کا روز کسی بھی جوڑے کیلئے اہم دن ہوتا ہے لیکن سیرالیون کلب کے فٹبالر محمد بویا تورے نے اپنی شادی کی تقریب میں نمائندگی کرنے کیلئے بھائی کو بھیج دیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمد بویا اپنی زندگی کے خاص دن کے موقع پر وہاں موجود نہیں تھے کیونکہ معاہدے کے باعث میچ کھیلنے کے پابند تھے۔

سیرالیون انٹرنیشنل پلیئر نے سویڈش فٹبال ٹیم مالمو کے ساتھ 22 جولائی کو معاہدے پر دستخط کیے، جس کے باعث انہیں اپنی شادی کے دن وہاں موجودگی سے محروم ہونا پڑا۔

https://twitter.com/turay_buya/status/1553867112912920578?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1553867112912920578%7Ctwgr%5Eddfc32569d68252655e5de7dda38b4ceb5f3430e%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2357869%2F509

انٹرویو میں فٹبالر نے کہا کہ شادی ضروری تھی اور سویڈن بھی جانا تھا اس لیے ایک دن قبل نکاح کی رسم کرکے تصاویر بنوالی تھیں تاہم تقریب میں شامل نہیں ہوسکا۔

Comments are closed.