فواد چوہدری کی سعودی وزیر ثقافت سے ملاقات، میڈیا سے گفتگو
ریاض (زمینی حقائق )وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے سعودی وزیرثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں دونوں برادر اسلامی ملکوں کے باہمی تعلقات خصوصا ََ ثقافتی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں اٹھارہ فروری دوہزار انیس کو اسلام آبادمیں ہونے والے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیاگیا ۔
وزیراطلاعات نے سعودی وزیر کو وزیراعظم عمران خان کے ثقافت کے شعبے کے حوالے وژن سے آگاہ کیا ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ثقافت ملکی تشخص کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔
چودھری فواد حسین نے پاکستان میں غربت کے خاتمے اور معاشی استحکام کےلئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان آل سعود کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات آزمودہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی پاکستان کو مستحکم بنانےکےلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں ۔
وزیراطلات چوہدری فواد حسین کے ہمراہ خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی بھی سعودی عرب کے دورے پر ہیں ۔ ملاقات میں پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر علی اعجاز راجہ بھی موجود تھے-
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ریاض میں میڈیا سے بات چیت کی اور کہا کہسعودی عرب میں موجود پاکستانی ملکی ترقی کی اہم کردار ادا کر رہے۔
ولی عہد کے دورہ پاکستان کے بعد تعاون میں مزید جدت آئی ہےپاکستان سعودی کلچر کے فروغ میں بھرپور تعاون کریں گے۔
پاکستان میں سعودی شہریوں کیلئے on arrival ویزہ کی سہولت ہے ۔
عرب ممالک کے سیاح پاکستانی معیشیت میں ہم کردار ادا کریں گے۔ انھوں نے کہانوازشریف یا زرداری سے ذاتی دشمنی نہیں ہے پاکستان میں پلی بارگین کا قانون موجود ہے اگر ملک سے جانا چاہتے ہیں تو لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں
فواد چوہدری نے کہاسفیر پاکستان دونوں مالک کے درمیان کو تعلق مظبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ،سعودی وزیر ثقافت سے درخواست کی ہے کہ سعودیہ ائرلائن میں پاکستانی ڈرامے چلائے جائیں۔
Comments are closed.