عمران خان سے محبت کاسوال آخری سانس تک پیچھانہیں چھوڑے گا،جمائماخان

لندن (نیٹ نیوز)عمران خان کی سابق بیوی جمائما خان کے دل کے نہاں خانے میں اب عمران خان کے لیے محبت موجود ہے یا یہ نرم گو شہ ہے۔

IMG 20190328 235758

وزیراعظم کی سابق اہلیہ جمائما خان نے عمران خان سے متعلق سوال پوچھنے پر منفرد جواب دے کر سب کو حیران  کردیا ہے۔

جمائما خان نے برطانیہ کی داخلی سیاست سے متعلق ٹویٹ کیا تو ایک فالور نے جھٹ سے استفسار کر ڈالا کہ کیا آپ اب بھی عمران خان سے محبت کرتی ہیں؟

اس سوال کا جواب جمائمہ کے لبوں پر شکوہ بن کر نمودار ہوا، ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان سے محبت کا سوال، لگتا ہے آخری سانس تک پیچھا نہیں چھوڑے گا۔

Comments are closed.