کابل ،مسجد کے قریب بم دھماکے میں 8افراد ہلاک

46 / 100

فائل: فوٹو 

کابل: افغانستان کے شہر کابل میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں8 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

طالبان حکام کے مطابق بم ایک ریڑھی میں نصب تھا اور اس کے پھٹنے سے 18 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں کابل پولیس چیف کے ترجمان خالد زردان نے بتایا کہ واقعہ کابل کے مغربی حصے میں پیش آیا۔

 

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب واقعہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں طالبان کا کنٹرول ہونے کے بعد سے داعش نے مساجد اور اقلیتوں پر اپنے حملوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

Comments are closed.