ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 4 مریض چل بسے

46 / 100

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے جبکہ 160 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 741 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 789افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے وائرس کی شرح 3.63 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک دن میں مزید چارمریض جان کی بازی ہار گئے

این آئی ایچ کے مطابق موذی وائرس کاشکار 160 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Comments are closed.