جڑواں بھائیوں نے بالاآخر ایک دوسرے کو دیکھ لیا

45 / 100

برازیلیا: برازیل میں سر سے جْڑے ہوئے جڑواں بھائیوں کا کامیاب آپریشن کیا گیا، جس کے بعد دونوں بھائیوں کے لیے پہلی بار ایک دوسرے کا چہرہ دیکھنا ممکن ہو سکا۔

غیرملکی خبر رساں ادارں کے مطابق برازیل میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سر سے جْڑے 2 بچوں کو کامیاب آپریشن کے بعد الگ کردیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ ایک انتہائی پیچیدہ آپریشن تھا، کیونکہ دونوں بھائیوں کے جسم کی کئی خون کی شریانیں آپس میں جْڑی ہوئی تھیں۔

برازیلی شہر ریوڈی جنیرو کے اسپتال میں 3 سال سے زیادہ زندگی گزارنے والے جڑواں بھائی آرتھر اور برنارڈ کو علیحدہ کرنے کا آپریشن جون میں شروع کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ابتدا میں اس بات کا یقین نہیں تھا کہ دونوں بھائی انتہائی پیچیدہ آپریشن کے بعد زندہ رہ پائیں گے۔

جڑواں بھائیوں کو الگ کیے جانے کے بعد ان کی والدہ نے اشک بار آنکھوں سے بتایا کہ ہم 4 سال تک ہسپتال میں اِس اْمید کے ساتھ رہے کہ ہمارے بچے کامیاب آپریشن کے بعد صحت مند حالت میں ہمارے ساتھ ہوں۔

واضح رہے کہ جسمانی طور پر الگ ہونے والے دونوں بھائی تاحال ہسپتال میں ہیں، جہاں طبی عملہ ان کی مکمل صحت یابی تک ان کی نگرانی کرے گا۔

Comments are closed.