پاکستان کوتیسرے میچ میں80 رنز سے شکست،سیریزبھی ہار دی
ابو ظہبی(زمینی حقائق) اسٹریلیا تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو80رنز سے ہرا کر سیریز پانچ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
ابوظہبی میں بدھ کو اسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور توقع کے برعکس بڑا سکور کرنے میں کامیاب نہ ہوئے ، اور مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 266رنز بنائے۔
اسٹریلوں کپتان فنچ نے ایک بار پھر اچھی اننگز کھلی اور90رنز بنا کر آوٹ ہوئے ،ہینڈز کومب نے47رنز بنائے، میکسویل 71اور کیری 25رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
عثمان شنواری، جنید خان، عماد وسیم اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، حسنین ایک بار پھر ناکام رہے اور پانچ اووز میں50رنز کی پٹائی برداشت کی۔
جواب میں ایک بار پھر پاکستان کی ٹیم کی اوپننگ ناکام رہی ، شان مسعود فوری آوٹ ہوگئے، بعد میں پاکستان کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں، شعیب ملک اور امام الحق کی پارٹنر شپ بھی زیادہ دیر نہ چل سکی۔
امام الحق 46، عماد وسیم43، عمراکمل 36اور شعیب ملک31رنز بنا کر آوٹ ہوئے باقی کوئی کھلاڑی خاطر خواں کارکردگی کامظاہر ہ نہیں کرسکا۔
اسٹریلیا کی طرف سے کمنز نے23رنز دے کر 3اور زمپا نے43رنز دے کر4وکٹیں حاصل کیں، چوتھا میچ 20مارچ اور پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ31مارچ کو کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.