رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے صدر منتخب

58 / 100

کولمبو: قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے صدر منتخب ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی پارلیمنٹ میں ارکان نے نئے صدر کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالے۔ قائم مقام صدر وکرما سنگھے سمیت تین امیدوار صدارت کی دوڑ میں شامل تھے۔

صدارتی انتخاب کے لئے پارلیمنٹ کے اطراف سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی تھی اورہزاروں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ سینکڑوں مظاہرین پارلیمنٹ کے باہر جمع ہوئے۔

واضح رہے کہ قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے چھ مرتبہ سری لنکا کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے ملک سے فرار ہونے کے بعد قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ بدترین معاشی بحران کے نتیجے میں عوامی احتجاج اورمظاہروں کے باعث سابق صدر ملک چھوڑ کر فرار ہوئے تھے۔

Comments are closed.