بھارتی وزیر اعظم اور یو پی کے وزیر اعلیٰ کی تصویر کچراریڑھی میں پہنچ گئیں ،ویڈیووائرل
اترپردیش: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تصاویر کچرے سے برآمد ہونے پر ہل چل مچ گئی، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ صفائی کا ملازم بر طرف کر دیا گیا۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تصاویر کچرے میں سے نکل آئیں، جس پر غریب صفائی ملازم کو نوکری سے ہاتھ دھونے پڑ گئے۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع متھرا میں مودی اور یوگی کی تصاویر کچرے کے ٹھیلے میں لے جاتی ہوئی پائی گئیں، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
Breaking: Bobby, the contractual sanitation worker at Mathura Nagar Nigam, who was spotted carrying discarded pictures of Prime Minister Narendra Modi and chief Minister Yogi Adityanath in his garbage cart has been reinstated after he was sacked for "negligence". pic.twitter.com/8YS6cKu2vJ
— Piyush Rai (@Benarasiyaa) July 19, 2022
بعد ازاں غریب کنٹریکٹ ورکر کی جانب سے معافی مانگنے اور سوشل میڈیا پر اس کے لیے آوازیں اٹھنے پر اسے دوبارہ بحال کر دیا گیا، اس سلسلے میں اس سے متھرا نگر نگم میں سٹی ہیلتھ آفیسر نے ایک حلف نامہ بھی لیا۔
ملازم بابی گلیچند نے بتایا کہ اسے بغیر کسی انکوائری یا تفتیش کے برطرفی کا لیٹر تھمایا گیا، اس بات کی تحقیق ہونی چاہیے تھی کہ کس نے یہ تصاویر کچرے میں پھینکیں، میں تو ان پڑھ آدمی ہوں، میرا کام تو بس کچرے کو اٹھا کر لے جانا ہے۔
Comments are closed.