پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 4وکٹوں سے شکست دے دی

57 / 100

گال: پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 4وکٹوں سے شکست دے دی، بارش تھم جانے پر میچ دوبارہ شروع ہوا تو اسی جوڑ ی نے باقی 11رنز کا ہدف حاصل کرلیا، عبداللہ شفیق 160اور محمد نواز19رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔.

گال ٹیسٹ، پاکستان کو جیت کیلئے صرف11رنز درکار تھے ، بارش شروع ہوگئی تھی، پہلے ٹیسٹ کے آخری دن کے دوسرے سیشن کا میچ جب بارش کے سبب رکاتو پاکستان کا مجموعی سکور331رنز 6کھلاڑی آوٹ ۔

عبداللہ شفیق 154رنز پر موجود ہیں جب کہ محمد نواز12رنز بنا کر ا ن کا ساتھ دے رہے ہیں ، پانچویں دن محمد رضوان 40،آغاز سلمان 12 اور حسن علی صرف5رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

موجودہ جوڑ ی کے درمیان اب تک18رنز کی شراکت ہوئی ہے اور اس دوران عبداللہ شفیق کو 151رنز پر ایک چانس ملا ہے جب وہ چھکا مارنے کی کوشش میں جے سوریا کی بال پر باونڈری پر کیچ ڈراپ ہونے کے باعث بچ گئے۔

http://

بارش تھم گئی تو میچ کا فیصلہ ہو جائے گا اور اگر بارش نے لمبی اننگز کھیلی تو عبداللہ شفیق اور پاکستانی بیٹرز کی محنت پرپانی پھر جائے گا جو کہ ایک تاریخی فتح کے قریب ہیں۔

چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 222رنز بنا لئے،جیت کےلئے مزید120رنزکا سفر طے کرنا باقی ہے۔

چوتھے دن سری لنکا نے اننگز کا آغاز کیا تو محض8رنز کے اضافے کے بعد پربت جے سوریا کو نسیم شاہ نے بولڈ کردیا اور سری لنکا کی دوسری اننگزتین سو سینتیس رنز پر ختم ہوگئی۔

دنیش چندیمل نے ناقابلِ شکست 94 رنز بنائے،اوپنر امام الحق نے پینتیس، اظہر علی 6جب کہ بابراعظم 55 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ،چوتھے دن جب کھیل کا اختتام ہوا تو اوپنر عبداللہ شفیق105 اور محمد رضوان 7 رنز پر کھیل رہے تھے ۔

پہلے ٹیسٹ کے پانچویں دن پاکستان کو جیت کےلئے120 رنز اور سری لنکا کو 7 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنا ہے۔

http://

سری لنکا کی پاکستان کیخلاف گال ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہوگئی، تیسرے دن کے اختتام پر میزبان ٹیم نے329 رنز بنالئے۔

سری لنکا کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں تیسرے روز اچھی بیٹنگ کے سبب سلووکٹ پر میزبان ٹیم کی برتری333رنز ہوگئی۔

گال ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی باولرز تمام تر کوششوں کے باوجود سری لنکا کو جلد آوٹ نہ کرسکے، دنیش چندی مل ٹیل انڈررز کے ساتھ دیوار بن گئے۔

تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو چندی مل 86 رنز پر کھیل رہے تھے جب کہ دوسری اننگز میں سری لنکا نے9وکٹوں کے نقصان پر329 رنز بنا لئے ۔

پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے5اور یاسر شاہ نے 3 کھلاڑی آوٹ کئے ایک وکٹ حسن علی کے حصے میں آئی.

سری لنکا نے پہلی اننگز میں 222اور پاکستان نے218 رنز بنائے تھے،سری لنکا میں چوتھی اننگز میں300سے اوپر کا ہدف کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔

Comments are closed.