لڑکی بس میں لڑکے کو تھپڑ مارتی رہی، ویڈیو وائرل ہو گئی

54 / 100

نئی دہلی: لڑکی بس میں لڑکے کو تھپڑ مارتی رہی، ویڈیو وائرل ہو گئی، یہ واقعہ بھارت میں میٹرو ٹرین میں سفر کے دوران پیش آیا جب لڑکی نے معمولی وجہ پر لڑکے کی درگت بناڈالی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوجوان لڑکی اور لڑکے میں جھگڑے کی دلچسپ ویڈیو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے وائرل ہوئی ہے جس میں ایک لڑکی کو لڑکے کی درگت بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میٹرو ٹرین کے ایک مسافر نے بنائی، جس میں سنا اور دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کے درمیان ایک ٹی شرٹ کی قیمت کو لیکر بحث ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں بدل گئی۔

https://twitter.com/Kartik_sharmaji/status/1546731123585167360?s=20&t=j01KGsHTFXWiv-Y3zICYPQ

لڑکی نے شرٹ کی قیمت 1000 روپے بتائی تو لڑکے نے کہا کہ یہ تو 150 روپے سے زیادہ کی نہیں ہے، بس لڑکے کا اتنا کہنا تھا کہ دونوں میں نوک جھوک شروع ہوگئی اور لڑکی نے نوجوان کو پیٹنا شروع کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کو بھائی بہن اور کچھ نے میاں بیوی قرار دیا۔

ویڈیو میں لڑکی نوجوان کو مخاطب کرکے بولتی ہے کہ ’تمہارے جیسا لڑکا کسی کو نہ ملے، گھر جاکر ماں کو بتاوٴں گی۔

Comments are closed.