بھارت میں رکشے سے 27مسافر نکل آئے

46 / 100

ممبئی : بھارت میں ایک آٹو رکشہ کے اندر 27 مسافروں نے سب کو حیران کردیا

بھارت میں ایک آٹو رکشہ کے اندر 27 مسافروں کی سفر کرنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔یہ انوکھا واقعہ بھارتی ریاست اْتر پردیش میں پیش آیا جہاں پولیس نے ایک تیز رفتار آٹو رکشہ کو روکا، جو باہر سے تھوڑا مشکوک لگ رہا تھا۔

پولیس حکام نے جب رکشے سے مسافروں کو اْترنے کو کہا تو وہ اس سے اترنے والے مسافروں کی تعداد دیکھ کر ششدد رہ گئے۔

https://twitter.com/pratiks36264487/status/1546406745123172352?s=20&t=RIjnTJYs-DRzFa8cUpqqsw

ایک آٹو رکشہ میں ڈرائیور کے علاوہ تین مسافر بیٹھ سکتے ہیں، لیکن اْس رکشہ میں سے بچوں، نوجوانوں اور زائد عْمر کے افراد سمیت 27 مسافر باہر نکلے، جب پولیس مسافروں کی گنتی کرنے لگی تو دنگ رہ گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ مسافر عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کے بعد گھر جا رہے تھے۔

ادھر سوشل میڈیا صارفین رکشے میں 27 افراد کی سواری پر حیران رہ گئے اور طرح طرح کے تبصرے کرنے لگے۔

Comments are closed.