جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ابے کی آخری رسومات ادا

54 / 100

ٹوکیو:چند دن قبل قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونے والے جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ابے کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔

مقتول سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات ایک ٹیمپل میں ادا کی گئیں۔جہاں ہزاروں افراد نے اپنے لیڈر کو الوداع کہا

ٹوکیو کے مرکز میں” زوجوجی” ٹیمپل کے سامنے ان کا جسد خاکی جلوس کی شکل میں پہنچایا گیا۔

شنزو ابےکی آخری رسومات میں ان کی اہلیہ، خاندان کے قریبی اراکین ، جاپان کے موجودہ وزیر اعظم فومیو کیشیدا اور سینیئیر پارٹی اراکین نے شرکت کی۔

شنزو ابےکے جنازے میں سیاہ لباس میں ملبوس ہزاروں افراد نے شرکت کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ شنزو ابے کو گزشتہ جمعے کو جاپان کے مغربی شہر نارا میں انتخابی مہم کی تقریب سے خطاب کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

شنزو ابے ملک کے طویل ترین عرصے تک وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے والے رہنما تھے۔اور وہ انتہائی با اثر سیاستدان مانے جاتے تھے۔

Comments are closed.