سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکو وچ نےومبلڈن ٹائٹل جیت لیا
فوٹو : سوشل میڈیا
لندن : سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکو وچ نےومبلڈن ٹائٹل جیت لیا، فائل میں آسٹریلوی پلیئر نک کیویوس کو سنسنی خیز میچ کے بعد شکست ہوئی۔
جوکووچ نے فائنل میں تین گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی سنسنی خیز میچ میں تین ایک فتح حاصل کی۔
پہلا سیٹ ہارنے کے بعد انھیں 4-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کم بیک کرتے ہوئے انہوں نے دیگر سیٹس 3-6، 4-6 اور 6-7 سے اپنے نام کیے ۔
https://twitter.com/Wimbledon/status/1546192912907632642?t=XItvGfjSNwCV0o53MlSN2Q&s=19
پہلے سیٹ میں انہیں 4-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کم بیک کرتے ہوئے انہوں نے دیگر سیٹس 3-6، 4-6 اور 6-7 سے اپنے نام کیے۔
واضح رہے کہ یہ نوواک جوکووچ کے کیریئر میں ساتویں مرتبہ ومبلڈن ٹائٹل جیتا ہے، جبکہ وہ سب سے زیادہ مرتبہ یہ ایونٹ جیتنے والوں میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔
سربیئن ٹینس اسٹار نے کیریئر میں 21واں گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیا ہے انہوں نے اس کے ساتھ ہی سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
اکیس گرینڈ سلیم جیتنے کے بعد جوکووچ نڈال کےریکارڈ سے ایک ٹائٹل کی دوری پر ہیں، جیت کے بعد انھیں برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ٹرافی پیش کی۔
Comments are closed.