عازمین آج رات منٰی میں خیموں میں قیام کریں گے

45 / 100

مکہ مکرمہ: منٰی میں حجاج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عازمین آج رات منٰی میں خیموں میں قیام کریں گیا اور کل میدان عرفات میں خطبہ حج سنیں گے۔

سعودی عرب میں حج کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، دنیا بھر سے سعودی عرب پہنچنے والے لاکھوں عازمین مناسک حج کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ آج رات عازمین منٰی میں خیموں میں قیام کریں گے۔ عازمین کل میدان عرفات روانہ ہوں گے خطبہ حج سنیں گے۔ خطبہ حج ہرسال کی طرح مسجد نمرہ سے دیا جائے گا۔

حجاج جمعہ کو منیٰ میں جمع ہوں گے اور بعد ازاں ہفتہ کو میدانِ عرفات اور مزدلفہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ عازمین کو مخصوص بسوں کے ذریعے اور پیدل روانہ ہونا ہوگا

حرمین شریفین کے امورکی نگراں وزارت کے مطابق منٰی میں عازمین حج کے لئے محفوظ اورآرام دہ خیموں کا شہر آباد کردیا گیا ہے۔عازمین کوبہت زیادہ پانی پینے اورسفرکے دوران پانی کا وافرذخیرہ رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

مشائرِ مقدسہ میں کورونا کے سبب سینیٹائزیشن کا خاص اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ماسک کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ مختلف ممالک سے حجاج کرام مکہ مکرمہ میں جمع ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں حجاج کی سہولیات کے لیے وسیع تر انتظامات کیے گئے ہیں

Comments are closed.