قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے کولمبو روانہ ہوگئی

60 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے کولمبو روانہ ہوگئی، دورہ سری لنکا کیلئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے کولمبو روانہ ہوئی۔

قومی ٹیم16 جولائی سے شروع ہونے والی پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے بابر اعظم کی قیادت میں 18 کھلاڑی اور منیجمنٹ کے 13 ارکان روانہ ہوئے ہیں۔

http://

پاکستان ٹیم 2015 کے بعد پہلی مرتبہ سری لنکا کا دورہ کر رہی ہے، پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے 20 جولائی تک گالے میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے 28 جولائی تک کولمبو میں شیڈول ہے۔

بابراعظم کی قیادت میں سری لنکا جانے والی قومی ٹیم میں اسٹار لیگ اسپنر یاسر شاہ کی واپسی ہوئی ہے اور سری لنکا میں سلو وکٹوں پر ٹیم کو ان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

Comments are closed.