انگلینڈ نے انڈیا کو آخری ٹیسٹ میں7 وکٹوں سے ہرادیا، پنٹ ،جدیجہ کی سنچریاں رائیگاں

53 / 100

فوٹو : انگلینڈ کرکٹ ٹوئٹر

ایجبسٹن: انگلینڈ نے انڈیا کو آخری ٹیسٹ میں7 وکٹوں سے ہرادیا، پنٹ ،جدیجہ کی سنچریاں رائیگاں، بمرا کے ایک اوورمیں زیادہ رنز کاعالمی ریکارڈ بھی شکست تلے دب گیا۔

ایجبسٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 416 رنز اور دوسری اننگز میں 245 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں خسارے میں چلی گئی تھی اور416 کے جواب میں صرف284 پر آوٹ ہوگئی تھی جب کہ دوسری اننگز میں 378 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرلیا۔

پہلی اننگز میں اننگز میں بھارت کا ٹاپ آرڈر ناکام رہا اور 100 رنز سے پہلے ہی بھارت کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تاہم رشبھ پنت اور رویندر جادیجا 221 رنز کی شراکت نے بحران سے نکا لا۔

بھارت کے پنت نے 146 اور جادیجا نے 104 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ بھارتی کپتان کا ایک اوورز میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی شکست کے نیچے دب گیا۔

انگلینڈ کے جونی بیئرسٹونےدونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں، پہلی اننگز میں جب بیٹرز ناکام ہو گئے تو بیئرسٹو تنہا مقابلہ کرتے نظر آئے۔

بیئرسٹو نے 106 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سیم بلنگز 36 رنز کے ساتھ دوسرے کامیاب بیٹر رہے اور پوری ٹیم 284 پر ڈھیر ہوئی۔

بھارتی ٹیم نے 132 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ تاہم مہمان ٹیم 245 رنز بنا سکی، بچارا66 اور پینت 57 رنز بنا کر نمایاں سکورز رہے۔

https://twitter.com/englandcricket/status/1544276130332491777?t=1smbSehkm6d5GDa0wuxHVA&s=19

انگلینڈ کو جیت کے لیے 378 رنز کا ہدف ملا،انگلینڈ کے بلے بازوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اورایک بڑا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے اپنے کیریئر کی 28ویں سنچری بنائی جبکہ جانی بیئرسٹو اس اننگز میں بھی سنچری بنائی۔

جوروٹ نے 142 جبکہ بیئرسٹو نے 114 رنز ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، دونوں کے درمیان 269 رنز کی شراکت بھارت کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی۔

انگلینڈ نے یہ میچ باآسانی 7 وکٹوں سے جیت کرسیریز بھی 2-2 سے برابر کردی،بمراہ نے میچ میں 5، اینڈرسن نے 6وکٹیں حاصل کیں۔

ایجبسٹن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے بیئرسٹو مین آف دی میچ اور سیریز میں مجموعی طور پر 737 رنز بنانے والے جو روٹ میں آف دی سیریز قرار پائے۔

Comments are closed.