کولمبیا میں گدھوں کا فیسٹیول

42 / 100

بگوٹا:کولمبیا کے شہر مونی کوئیرا میں گدھوں کے فیسٹیول کاانعقاد کیاگیا جس میں گدھوں کی بہترین سجاوٹ پر انعامات دئیے گئے
کولمبیا کے کسان گدھوں کیساتھ اپنی محبت اور احترام کے اظہار کیلئے گدھوں کا تہوار ہر سال مناتے ہیں۔ جو کھیتوں میں اپنے روز مرہ کاموں میں گدھوں کا استعمال کرتے ہیں۔ کولمبیا میں چودہ سال سے جاری سالانہ مقابلے میں گدھوں کو سجا سنوار کر پیش کیا جاتا ہے۔
رواں سال بھی کولمبیا کے شہر مونی کوئیرا میں گدھوں کا فیسٹیول ہوا۔ جس میں گدھوں کو سجا کر پیش کیا گیا اور گدھوں کی بہترین سجاوٹ پر لوگوں کو انعامات سے نوازا گیا
گدھوں نے رنگا رنگ لباس اور روایتی ہیٹ پہنے ہوئے تھے۔ ایک گدھے کو تو شہزادے کا لباس پہنایا گیا تھا۔ اس موقع پر گدھے کی آواز نکالنے کا مقابلہ بھی ہوا اور اور گدھے کی آواز کی بہترین نقالی کرنے پر انعامات دئیے گئے۔

Comments are closed.