ڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ،3افراد ہلاک، متعدد زخمی

54 / 100

فوٹو: روئٹر، اے پی

کوپن ہیگن: ڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ،3افراد ہلاک، متعدد زخمی .دارالحکومت کوپن ہیگن کے ایک شاپنگ مال میں مسلح نوجوان کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پولیس نے .فوری ایکشن لیتے ہوئے حملہ آور کوگرفتارکرلیاہے

غیرملکی میڈیا کے مطابق کوپن ہیگن کے ایک شاپنگ مال میں بائیس سالہ مسلح نوجوان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 03 افراد ہلاک ہوگئے۔زخمیوں میں سے03 کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آور کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔ بائیس سالہ حملہ آورکے پاس رائفل اوردیگرآتشیں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔پولیس حکام کاکہناہے کہ اس بات کافی الحال کوئی اشارہ نہیں ملا کہ اس حملے میں کوئی اور ملوث ہے اس حوالے سے فائرنگ کے محرکات کے بارے میں قیاس کرنا قبل از وقت ہے.

۔حملہ آور کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔فائرنگ کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرمال کے اطراف کی سڑکوں کو بند کردیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں دہشت گردی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا،
کوپن ہیگن پولیس کے سربراہ سورین تھامسن نے بتایا کہ ایک 22 سالہ نوجوان کو اس حملے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔

فیلڈز مال میں کل 140 دکانیں اور ریسٹورنٹس ہیں اور یہ دارالحکومت کے نواح میں،یہ سب وے لائن کے قریب ہے جو اسے شہر کے مرکز سے ملاتی ہے۔

Comments are closed.