بھارتی اداکارہ راکل پریت سنگھ کی پاکستانی گانے پر ڈانس کی ویڈیو

58 / 100

فوٹو : فائل

کراچی: بھارتی اداکارہ راکل پریت سنگھ کی پاکستانی گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے لوگ بہت پسند کررہے ہیں۔

یہ گانا پاکستانی کوک سٹوڈیو سیزن 14 کا پسوڑی ہے جس پربھارتی اداکارہ راکل پریت سنگھ نے ڈانس کیا ہے ویڈیو انسٹاگرام پہ شیئر کی گئی ہے۔

یہ ویڈیو جمعہ کوشیئر کی گئی ہے جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے، اس ویڈیو میں وہ کوک اسٹوڈیو کے گانے ‘پسوڑی’ پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔

بھارتی اداکارہ راکل پریت سنگھ نےمیڈیا سے شیئر کی گئی ویڈیو میں سیاہ رنگ کاجدید روایتی لباس پہنا ہوا ہے اور وہ گانےکو انجوائے کررہی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ بھارتی اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میرا موجودہ محسوس کردہ پسندیدہ گانا اور بہترین کیلئے شکریہ۔پسوڑی پاکستان کی تاریخ میں پہلا گانا ہے جو اتنی کم مدت میں 100ملین بار دیکھا جاچکا ہے اور لوگ اسے مسلسل دیکھ رہے ہیں۔

http://

View this post on Instagram

A post shared by Rakul Singh (@rakulpreet)

رواں سیزن کے مقبول ترین گانوں میں سرفہرست پسوڑی کو علی سیٹھی اورڈیبیو کرنے والی شائی گل نے گایا، اسپاٹی فائی کے گلوبل وائرل 50 گانوں میں یہ گانا تیسرے نمبر پررہا۔

اس گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے اورکمپوزیشن زلفی کی ہے جبکہ موسیقی زلفی اور رواں ایڈیشن کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسروالیکٹرو پاپ آرٹسٹ عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی۔

Comments are closed.