راشد خان کی زلزلہ زدگان کی مدد کی اپیل پر شاہد آفریدی کا جواب

52 / 100

کابل : افغانستان کے کرکٹر راشد خان کی زلزلہ زدگان کی مدد کی اپیل پر شاہد آفریدی کا جواب، اس پر کام کر رہا ہوں، ،راشد خان نے کہا تھا افغانستان میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کی مدد کےلئے شاہد خان آفریدی سمیت عالمی کرکٹرز فنڈ جمع کریں۔

اپنے ملک کے بد حال لوگوں کےلئے درد دل رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ لیگ اسپنر راشد خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کرکٹرز سے فنڈ جمع کرنے کی درخواست کی ہے۔

راشد خان کا کہنا ہے کہ آپ لوگوں کی جانب سے کیا گیا تعاون اور مدد بہت اہمیت کی حامل ہے،اپیل میں انھوں نے شاہد خان آفریدی ، ہر دیک پانڈیا اور براوو کا خصوصی طور پر نام لیا۔

راشد خان نے کہا کہ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ افغانستان کو ہولناک زلزلے کا سامنا ہے، بہت سے افراد نے اپنی جانیں گنوا دیں جبکہ کئی اس زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کے لئے جو کہ اس زلزلے میں متاثر ہوئے ہیں ان کے لئے فنڈ اکٹھا کررہا ہوں اور آپ لوگوں کی جانب سے کیا گیا تعاون اور مدد بہت اہمیت کی حامل ہوگی۔

راشد خان کا کہنا تھا کہ میں شاہد آفریدی، ہاردیک پانڈیا اور ڈی جے براوو کو کہنا چاہتا ہوں کہ اس عظیم مقصد کے لئے فنڈ اکٹھا کریں اور ویڈیو بنائیں۔

شاہد آفریدی نے راشد خان کی اپیل کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اس پر کام شروع کر دیا ہے، انھوں نے وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر سے بھی اس کار خیر میں حصہ لینے کا کہا ہے. 

واضح رہے افغانستان میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں تین صوبوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ، زخمیوں کی بڑی تعداد ہے جبکہ مالی نقصان کا بھی سامنا ہے۔

Comments are closed.